اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق صوبہ لرستان کے نمائندہ ولی فقیہ اورامام جمعہ خرم آباد حجۃ الاسلام سید احمد میرعمادی نے اس شہر کی نمازجمعہ کے خطبوں سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ اسلامی انقلاب ایران کا سرچشمہ، دین اوردینی مکتب ہے۔
انہوں نے یکم فروری کوامام خمینی رحمۃ اللہ علیہ کی ایران واپسی کی طرف اشارہ کرتےہوئے کہا ہے کہ امام خمینیؒ ایک بے نظیر اوربے مثال شخصیت تھی۔
امام جمعہ خرم آباد نے امام خمینی رحمۃ اللہ علیہ کی بعض خصوصیات کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ امام خمینیؒ صاحب مکتب تھے اورتہذیب نفس کے میدان میں معلم اخلاق تھے۔
انہوں نے مزید کہا ہے کہ امام خمینیؒ سیاسی شجاعت کے مالک تھے اورآپ کی یہ شجاعت،اللہ تعالیٰ پرتوکل کی بنیاد پرقائم تھی لہذا آپ نے بابصیرت لوگوں کی حمایت کے ساتھ اسلامی انقلاب کی بنیاد رکھی۔
حجۃ الاسلام میرعمادی نے امام خمینی ؒ کوتاریخ کی ایک زندہ وجاوید شخصیت قراردیتے ہوئے کہا ہے کہ لہذا جوان نسل اورانقلاب کی چوتھی نسل کے درمیان امام خمینیؒ کے افکارکی وضاحت کی جانی چاہیے۔
انہوں نے اسلامی انقلاب کی عظمت کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہمارا انقلاب کوئی طاقت کی تبدیلی کانام نہیں ہے بلکہ یہ ایک ایسی فکر ہے کہ جس کا سرچشمہ دین اسلام ہے۔
صوبہ لرستان کے نمائندہ ولی فقیہ نے حزب اللہ لبنان کے حالیہ اقدام کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ حزب اللہ لبنان کے اس حالیہ اقدام کی وجہ سے مسلمانوں کوبہت زیادہ خوشی ہوئی ہے۔
امام جمعہ خرم آباد نے کہا ہے کہ ایک دن سعودی عرب ان تکفیریوں کا حامی تھا لیکن آج یہ تکفیری گروپ،اس کی سلامتی کے لیے بہت بڑا خطرہ بنا ہوا ہے۔
.......
/169